پیاز 66 روپے، ٹماٹر 55 روپے فی کلو سستے


رمضان شروع ہوتے ہی بڑھنے والی پیاز کی خودساختہ قیمت کم ہونے لگی ہے۔

اویس لغاری سے وزارت ریلوے لیکر وزارت توانائی کا قلمدان سونپ دیا گیا

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت میں 66 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے ،پیاز کی قیمت 330 روپے سے کم ہوکر 264 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

ٹماٹر کی قیمت میں بھی 55 روپے فی کلو کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے ،ٹماٹر کی فی کلو قیمت 160 روپے سے کم ہوکر 105 روپے تک آ گئی،آلو کی قیمت میں معمولی کمی 75 روپے سے 64 روپے فی کلو تک آگیا۔

بخار، درد کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں، رمضان شروع ہوتے ہی بڑھائی گئیں خود ساختہ قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوگی۔

عاقب جاوید سری لنکا کی ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

روزانہ کی بنیاد پر منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ عرفان نواز میمن نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزی منڈی، رمضان بازاروں اور دکانوں کی انسپکشنز یقینی بنا رہے ہیں، عوام ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔


متعلقہ خبریں