اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کیخلاف تل ابیب میں مظاہرہ، جنگ بندی کا مطالبہ

اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف تل ابیب میں مظاہرہ، مظاہرین کا حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کا مطالبہ۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے وزارت جنگ کے سامنے اسرائیلی شہر تل ابیب میں مظاہرہ کیا۔ اہل خانہ نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں غاصب حکومت کی جنگی کابینہ کی جانب سے کوئی سمجھوتہ نہ کیے جانے کے خلاف ایالون شاہراہ بند کردی۔

مظاہرین نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی گاڑی کو محاصرے میں لے لیا۔ مظاہرین نے حیفا میں بھی حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے فوری سمجھوتہ کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

15 ہزار خاندانوں کا فوڈ پیکج غزہ روانہ

اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے وفد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فتح و کامرانی، حماس کی تباہی سے نہیں بلکہ قیدیوں کی واپسی سے حاصل ہوگی۔ بنیامین نیتن یاہو صرف لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں اور وہ اپنے ذاتی مفادات کے بارے میں سوچتے ہیں اور اس طرح قیدیوں کی واپسی کا وقت ختم ہوتا جا رہا ہے۔

وفد نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کی کابینہ کو قیدیوں کی جانوں کی پرواہ نہیں ہے اور وہ غزہ میں زمینی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام قیدیوں کو زندہ واپس کیا جائے، ہم انہیں تابوتوں میں نہیں چاہتے۔


متعلقہ خبریں