پاکستان سُپرلیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں۔ یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل کی تاریخ میں تیسری مرتبہ فائنل میں جگہ بنا لی۔
انجری کے باعث پی ایس ایل میں حصہ نہ لینے والے شمر جوزف آئی پی ایل کیلئے فِٹ
اسلام آباد یونائٹیڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔
زلمی کے بلے باز صائم ایوب نے 73 اور محمد حارث نے 40 رنز کی اننگز کھیلیں۔ بابراعظم 25، ٹام کھولر کیڈمور 18 اور رومین پاول 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یونائٹیڈ کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام نظر آیا، الیکس ہیلز 1، آغا سلمان 5 اور شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ مارٹن گپٹل 34 اور اعظم خان نے 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پی ایس ایل 9 ،ملتان سلطانز فائنل میں پہنچ گئی
مڈل آرڈر بلے باز عماد وسیم اور حیدر علی نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ عماد وسیم نے 59 اور حیدر علی نے 29 گیندوں پر52 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔
پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا فائنل میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان پیر کو ہوگا۔