تنخواؤں اور پنشن سمیت سرکاری اخراجات میں کٹوتی کیلئے نئی کمیٹی کے قیام کا اعلان

وفاقی بجٹ

وفاقی حکومت نے تنخواؤں اور پنشن سمیت سرکاری اخراجات میں کٹوتی کیلئے نئی کمیٹی کے قیام کااعلان کر دیا ۔

پی سی بی شین واٹسن کے تمام مطالبات ماننے کو تیار

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قائم سات رکنی کمیٹی میں نائب چیئر مین پلاننگ کمیشن ڈاکٹرجہانزیب، کیبنٹ ڈویژن ، خزانہ اور صنعت کے سیکرٹریز حکومت کے نمائندے جبکہ ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم اور نوید افتخار آزادار کان ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سفیر تعیناتی کی خبریں گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

کمیٹی کے دائرہ اختیار میں دفاعی بجٹ اور سود کی مد میں اخراجات شامل نہیں جن کا مجموعی وفاقی بجٹ میں حصہ دو تہائی ہے۔ کمیٹی صرف 16 فیصد اخراجات پر نظر ثانی ، پنشن اور ترقی پراخراجات کو معقول بنانے پر غور کرے گی، جس سے بڑی بچت کا امکان نہیں۔

این اے 81 ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم ناہرہ کامیاب

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کمیٹی کو سرکاری اخراجات میں کٹوتی سے متعلق سفارشات مرتب کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے ۔


متعلقہ خبریں