سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا،جس کے تحت 21 اپریل کو ملک بھر میں خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔
سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کیلئے شیڈول جاری،پولنگ 2اپریل کو ہو گی
نجی ٹی وی کے مطابق پرویز الٰہی گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32 کی نشست سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
یہ نشست مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز چودھری سالک حسین کے ایم این اے بننے سے خالی ہوئی ہے، خاندانی ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الٰہی سے جیل میں ملاقات کر کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات پر دستخط بھی کروا لئے گئے ہیں۔