اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار


پی ایس ایل کے پہلے ایلیمنیٹر سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے جس کی و جہ سے ان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پلے آف میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

پاکستان ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا چیمپئن بن گیا

پی ایس ایل نائن کا لیگ مرحلہ مکمل ہوگیا۔ایونٹ میں کل پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کوالیفائر کھیلا جائے گا ، میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔

جمعے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ایلیمنیٹر ون میں مد مقابل ہوں گی۔ پہلا ایلیمنیٹڑ جیتنے کی صورت میں اگلے میچز میں منرو کی شرکت کا فیصلہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہوگا۔

جے یو آئی خاتون کی مخصوص نشست کا معاملہ ، ریٹرنگ افسر معطل

یاد رہے کہ کولن منرو راولپنڈی میں آخری میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔لیگ مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری پوزیشن پر رہی ۔


متعلقہ خبریں