اڈیالہ کے بعد اٹک ، میانوالی اور ڈی جی خان جیل کو تھریٹ الرٹ جاری

تھریٹ الرٹ

محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں دہشتگردانہ حملے کے خدشہ کے پیش نظر میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور اٹک جیل کو تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مراسلے میں جیل حکام کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جیل کے تمام ملازمین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے سکیورٹی آڈٹ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے جیلوں کی مکمل چیکنگ کی جائے۔

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جیل میں کام کرنے والے کنٹریکٹرز اور مزدوروں کی بھی جامع چھان بین کی جائے ، اس کے علاوہ ایسے افسران اور ملازمین جن کا جیلوں سے باہر آنا جانا رہتا ہے ان کی بھی جامع جانچ پڑتال کی جائے ، مراسلے میں پولیس اور رینجرز کے ذریعے سکیورٹی مشقیں کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہیں۔

اسلام آباد پریس کلب کے باہر موجود مظاہرین کیلئے انٹیلیجنس تھریٹ الرٹ جاری

یاد رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خدشے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر 2 ہفتے کے لیے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں