طبی ماہرین نے موٹاپے کو ڈپریشن کا موجب قرار دیدیا

ڈپریشن

موٹاپا کئی بیماریوں اور طبی پیچیدگیوں کے سبب کے ساتھ ڈپریشن کے مرض کا بھی موجب قرار دے دیا گیا۔

طبی جریدے ”پلوس“ میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے موٹاپے کا ڈپریشن سے تعلق جاننے کے لیے 1800 سے زائد افراد پر تحقیق کی، جس میں 46 سے 73 سال کی عمر کے مرد و خواتین کی خدمات حاصل کیں جو موٹاپے یا زائد الوزن کا شکار تھے۔

طبی ٹیم نے تمام افراد کے قد، وزن اور جسمانی ساخت کے ٹیسٹ کرنے کے بعد ان میں ڈپریشن کی سطح جانچنے کے لیے ان سے مختلف سوالات کیے اور پھر سوالات کی بنا پر نتائج اخذ کیے۔

خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے تحت مفت علاج کی سہولت بحال کرنے کا فیصلہ

ماہرین کے مطابق مجموعی طور پر جسامت، قد اور وزن نہ صرف دیگر طبی پیچیدگیوں بلکہ ذہنی صحت پر بھی اثرات مرتب کرتے ہیں،تاہم مردوں کے مقابلے خواتین میں ذہنی پیچیدگیوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

محققین کا مزید کہنا تھا کہ نتائج سے معلوم ہوا کہ موٹاپا نہ صرف ڈپریشن بڑھاتا ہے بلکہ اس سے لوگ خود کو بیمار سمجھنے لگتے ہیں، وہ ہر وقت خود سے بیزار دکھائی دیتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں