صدر زرداری ایوان صدر کو پہلے غسلِ جمہوریت دینگے، لیگی رہنما عرفان صدیقی


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ساڑھے پانچ سال کے دوران ایوانِ صدر کا تقدس پامال کیا ہے۔

لیگی رہنما نے اپنے ایک بیان میں سابق صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عارف علوی نے ایوانِ صدر کو بنی گالہ اور زمان پارک بنائے رکھا۔ نومنتخب آصف زرداری سب سے پہلے ایوانِ صدر کو غسلِ جمہوریت دیں گے۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی نے تمام جمہوری روایات اور آئینی تقاضوں کو کچل ڈالا۔ فضل الہٰی چوہدری، فاروق لغاری، رفیق تارڑ اور ممنون حسین کا تعلق بھی مختلف سیاسی جماعتوں سے تھا لیکن انہوں نے ایوان صدر کو جماعتی مفادات کے لیے آلودہ نہیں کیا تھا۔

کوئی نئی سیاسی جماعت یا کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتا ہوں، انوار الحق کاکڑ

ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری جمہوری روایات کو مستحکم کریں گے، وہ ملک کو سیاسی انتشار سے بچانے کے لیے نہایت تعمیری کردار ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ حکمران اتحاد جماعتوں کے امیدوار آصف علی زرداری گزشتہ روز پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہو گئے۔  آصف زرداری نے 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ مدِ مقابل امیدوار محمود اچکزئی 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکے۔


متعلقہ خبریں