رکن قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن معطل

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے منتخب رکن موہن منجیانی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں غیر مسلموں کے لیے مخصوص نشستوں سے منتخب رکن موہن منجیانی کا نوٹیفکیشن نامعلوم وجوہات کی بنا پر معطل کیا۔ موہن منجیانی کے رکن اسمبلی کا نوٹیفکیشن تا حکم ثانی معطل کیا گیا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے لیے سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تمام مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کرنے کا فیصلہ دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جن اداروں کی ضرورت نہیں انہیں بند کر دیا جائے، وزیر اعظم

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قانون کی خلاف ورزی اور پارٹی فہرست کی ابتدا میں فراہمی میں ناکامی کے باعث سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں جبکہ مخصوص نشستیں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی (ف) کو دینے کی درخواست منظور کر لی گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان اسمبلی نے الیکشن میں کامیابی کے بعد اتحادی جماعت سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی، اسی بنیاد پر سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے درخواست دائر کی تھی۔


متعلقہ خبریں