نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ، کیویز سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان سے قبل کیویز بورڈ کا سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز میں سکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دو رکنی سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچا۔ وفد میں نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن شامل ہیں۔

حسن علی پی ایس ایل میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بالر بن گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا وفد پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گا۔ وفد جڑواں شہروں میں ٹیم کے ہوٹل اور راولپنڈی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے کیویز بورڈ کے وفد کو اعلیٰ سطحی بریفنگ دی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں کیویز وفد لاہور کا دورہ کریگا جہاں انتظامات کا جائزہ یا جائے گا۔

کراچی، پی ایس ایل میچز میں کوئی سڑک بند نہیں ہوگی، ٹریفک پولیس کی ہدایات

شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔ کیویز اپنے اس دورے کے دوران پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پاکستان کے خلاف کھیلے گی، تین میچز راولپنڈی اور دو لاہور میں کرانے کی تجویز کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں