خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبد العزیز کیلئے اعلیٰ ترین شہزادہ نائف ایوارڈ برائے عرب امن اعزاز

خادم الحرمین الشریفین

خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبد العزیز کو عرب وزرائے داخلہ کونسل نے اعلیٰ ترین اعزاز ’شہزادہ نایف ایوارڈ برائے عرب امن‘ سے نوازا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرب وزرائے داخلہ کونسل نے یہ ایوارڈ مملکت کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کو تیونس میں کونسل کے اجلاس کے دوران دیا۔

سعودی ولی عہد کا اسرائیل کو اسلحہ فراہم نہ کرنے کا مطالبہ

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کو یہ ایوارڈ ان کی عرب معاشرے میں امن قائم کرنے کیلئے بے مثال کوششوں کو سراہتے ہوئے دیا گیا ہے۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے کہا کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہوا جب فلسطینی عوام غیر مستحکم سکیورٹی کی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، کونسل اپنے قیام کے بعد سے مسلسل عربوں کے لیے سلامتی کے حصول، استحکام اور ترقی کے لیے کوشاں ہے۔

عام شہریوں کو نشانہ بنانا قابل نفرت جرم اور وحشیانہ اقدام ہے، سعودی ولی عہد

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے کہا کہ دنیا سائبر کرائم، مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال اور منشیات کی سمگلنگ کے جدید طریقوں میں پیشرفت دیکھ رہی ہے ، ان خطرات سے نمٹنے کیلئے عرب ہم آہنگی ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں