ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے پی ٹی آئی کے سابق رہنمائوں اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کو بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے آزادی مارچ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی سماعت کی ، ایم این اے راجہ خرم نواز،علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ تاہم اسد عمر پیش نہیں ہوئے۔
تحریک لبیک کا لانگ مارچ سے متعلق بڑا اعلان
علاوہ ازیں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر پر جیل حکام سے جواب طلب کر لیا ، واضح رہے کہ اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے خلاف تھانہ لوہی بیر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔