حکومت سازی کیلئے سب سے پہلے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا ، انہوں نے انکار کر دیا ، پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نےاعتراف کیا ہے کہ ہم نے حکومت سازی کیلئے جمہوریت کو سامنے رکھتے ہوئے سب سے پہلے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا۔

سندھ اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس اس وقت جمہوریت کی چابی ہے، جسے ہم نے جمہوریت کے لیے استعمال کیا۔

پی ٹی آئی نے شہباز شریف کا وزیر اعظم بننے کا راستہ روکا ہی نہیں، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بغیر کسی لالچ کے بیٹھے ہیں، ہم وزارت عظمیٰ کے لیے ووٹ بھی دیں گے ، قانون سازی و دیگر معاملات میں بھی تعاون کریں گے مگر ہم وفاقی حکومت سے کوئی وزارت نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اے این پی کس کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، جی ڈی اے تو کبھی بھی ایک سیٹ سے زیادہ نہیں جیتی۔

اگر ہم حکومت کیلئے ن لیگ کو سپورٹ کر رہے ہیں تو اپوزیشن میں کیسے بیٹھ سکتے ہیں؟ خورشید شاہ

خورشید شاہ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی کے نام پر غور ہو رہا ہے۔  عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔


متعلقہ خبریں