پلاسٹک کو تحلیل کرنے والے پروٹین دریافت


اسٹرلنگسائنسدانوں نے پلاسٹک پر موجود ایسے پروٹین دریافت کیے ہیں جو پلاسٹک کو تحلیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف اسٹرلنگ کے سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں پلاسٹک کے کچرے پر رہنے والے بیکٹیرا کے اہم کردار کو واضح کیا گیا ہے۔

سائنسدانوں کو ایسے شواہد ملے جس سے پلاسٹک کے تحلیل ہونے کے متعلق تعین کیا جا سکتا ہے۔ یہ دریافت سمندر میں موجود پلاسٹک کے کچرے پر موجود مائیکرو حیاتیات کے فعل کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیق کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔

تحقیق میں اُس نایاب اور نامعلوم بیکٹیریا کی بھی شناخت کی گئی جو پلاسٹک کی تحلیل میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے اور پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے نئے طریقے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے جی میل سے متعلق افواہوں کو مسترد کر دیا

ماہرین نے اسکاٹ لینڈ کے کونسل مشرقی لوتھین کے ساحل گلان سے حاصل کیے گئے پلاسٹک کے نمونوں میں موجود پروٹین کا معائنہ کیا اور سیبین میٹالانا-سرگیٹ کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں فعال مائیکرو آرگنزم کے خارج کردہ پروٹین کا ایک مختلف نقطہ نظر کے ساتھ تجزیہ کیا۔

ڈاکٹر سیبین کا کہنا تھا کہ سمندری ماحول میں پلاسٹک کی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ دنیا بھر کے سمندروں میں کھربوں پلاسٹک کے ٹکڑے پھیلے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں