پی ٹی آئی کے نامزد وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے۔ دوبارہ عدالت جائیں گے۔
جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات آ رہے ہیں، اپنے لیڈر سے ملاقات کرنی ہے، عدالت نے آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی، جج صاحب کا آرڈر اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کو بھیج دیا ہے۔
سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کی تجویز خود ایم ڈبلیو ایم نے دی، عمر ایوب
انہوں نے کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، پنجاب حکومت اور جیل انتظامیہ کس چیز سے خائف ہیں؟ ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا، ہم اپنے حق کیلئے سپریم کورٹ جائیں یا عالمی عدالت جائیں۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے، ہمیں آئینی و قانونی حق کیوں نہیں دیا جا رہا؟ ہم دوبارہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔