افغانستان، سرکاری گاڑیوں کی شادی بیاہ میں موجودگی پر سزا کا اعلان

شادی

افغان صوبے ارزگان نے صوبے میں شادی بیاہ کی تقریبات میں اہم پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔

افغان صوبے ارزگان کے گورنر مولوی محمد علی جان کی جانب سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ بیت المال کی گاڑی، رینجر، ہیلکس جیپ یا پھر V8 کو کسی شادی بیاہ کی تقریبات میں دیکھیں تو امارات اسلامی افغانستان کے ہر اہلکار کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ڈرائیور کو گرفتار کر لے۔

سعودی عرب میں ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کے عہدے پر پہلی بار خاتون کی تعینانی

گورنر کی جانب سے یہ کہنا تھا کہ نہ صرف ڈرائیور کی گرفتاری کی جائے گی بلکہ استعمال شدہ گاڑی کو بھی ضبط کر لیا جائے گا،خطاب کے دوران گورنر کا انداز اس بات کی طرف اشارہ کر رہا تھا کہ وہ اس قسم کے عمل کو برداشت نہیں کریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی گورنر اپنے ایک اور احکام کی بدولت وائرل ہو گئے تھے جس میں انہوں نے حکم دیا تھا کہ صوبے میں غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس حوالے سے گورنر ارزگان کا کہنا تھا کہ مقامی کرنسی کی فروغ میں خلل کا باعث بننے والے افراد کو گرفتار کیا جائے گا، جبکہ انہیں سزائیں بھی دی جائیں گے۔


متعلقہ خبریں