ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، کراچی میں ہلکی بارش کا امکان

رمضان

11 مارچ کو رمضان کا چاندنظر آئیگا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی


ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ کراچی سمیت کشمیر اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گوادر، جیوانی، پسنی، تربت، پنجگور، لسبیلہ اور اورماڑہ میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش اور ژالہ باری ، تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ کی بات کی جائے تو محکمہ موسمیات نے کراچی اور گر دونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔


متعلقہ خبریں