دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین کی ضرورت ہے، بے ضابطگیوں کی تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا


امریکہ نے پاکستانی انتخابات میں بے ضابطگیوں اور دھاندلی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کو لوگوں کےووٹ اور مینڈیٹ کا احترام کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنےبریفنگ میں کہا کہ ہم پاکستانی عوام بشمول پاکستانی میڈیا اور سول سوسائٹی کو پاکستان کے جمہوری اقدار کی پاسدراری پر مبارک باد دیتے ہیں۔

ن لیگ کا آج دوپہر 12 بجے اہم پریس کانفرنس کا اعلان

انہوں نے کہا کہ پاکستانی الیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں پر یورپی یونین اور برطانیہ سمیت امریکہ نے بھی اپنے تحفظات کا برملا اظہار کیا ہے اور پاکستانی حکومت کو لوگوں کے ووٹ اور مینڈیٹ کااحترام کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ہم اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا۔

ہم قانون کی حکمرانی آئین پرعمل درآمد ہر زور دیتے ہیں اور ہم الیکشن میں موبائل فون سروس کی بندش کی مذمت کرتے ہیں جس سے الیکشن پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

انکا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے قانونی اداروں کی جانب دیکھ رہا کہ الیکشن مراحل میں فراڈ اور بے ضبطگیوں کو کیسے حل کیا جاتا ہےاور دوبارہ پاکستانی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ فراڈ کی تحقیات کروائےاور لوگوں کو جائز احتجاج کا پوراحق ضرور ملنا چاہے۔ ہم دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین اور  بے ضابطگیوں کی تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں_

96 امیدوار پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کا الیکشن جیتنے میں کامیاب

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے جمہوری عمل کا احترام کرتے ہیں اور نئی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنےکے خواہشمند ہیں۔


متعلقہ خبریں