پیپلزپارٹی کا سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ


پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بغیر نتیجہ ختم ہوگیا،اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا گیاہے۔

96 امیدوار پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کا الیکشن جیتنے میں کامیاب

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا،ہم نے اپنی پارٹی اور تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی ہے ،بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے الیکشن مہم میں جان ڈالی۔

شیری رحمان نے بتایا کہ اجلاس میں 3اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،اجلاس میں انتخابات سےمتعلق تمام امور پر بات چیت کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے تمام پارٹیوں سے بات کریں گے ،تمام پارٹیوں اور حلقوں سے بات کر نے کیلئے کمیٹی بنا ئی جائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج سے متعلق تمام درخواستیں خارج کر دیں

سی ای سی کا اجلاس جاری ہے ، ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ،سی ای سی الیکشن میں دھاندلی پر بھی بات کی گئی ہے ۔

شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سی ای سی اجلاس میں سارے صوبوں سے اراکین موجود تھے ،کچھ اراکین نے سی ای سی میں اپنے تحفظات بتائے ،سی ای سی کا اجلاس کل بھی جا ری رہے گا ،جو کچھ الیکشن میں ہوا ہم اس کا جائزہ لیں گے ،اجلاس میں الیکشن میں کی جانےوالی بے ضابطگیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

عام انتخابات میں کامیاب 7 آزاد امیدواروں کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج سی ای سی میں دھاندلی کے بارے میں اراکین نے بتایا ،سی ای سی میں کچھ اراکین نے الیکشن کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا ،الیکشن کے حوالے سے چاروں صوبوں کے اراکین کو تحفظات ہیں۔

کل پریس کانفرنس میں بتائیں گے کہ کہاں کہاں کیسے دھاندلی ہوئی ،کل 3بجے سی ای سی کا اجلاس دوبارہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں