لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج سے متعلق تمام درخواستیں خارج کر دیں

لاہور ہائیکورٹ (lahore highcourt)

لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج سے متعلق تمام درخواستیں خارج کر دی ہیں۔

پی پی 19 سے آزاد امیدوار چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئے

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز ،خواجہ آصف ، عطا اللہ تارڑ،عون چودھری ، علیم خان سمیت18 حلقوں کے انتخابی نتائج کیخلاف درخواستیں خارج کردیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا دفعہ 144 کے تحت پابندی کے باوجود احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نہ سیاست چھوڑ رہاہوں اور نہ ہی پارٹی،پرویزخٹک

انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کے باوجود ڈویژنل الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے پر الیکشن میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے 6 حمایت یافتہ امیدواروں سمیت 62 افراد اور 350 سے زائد نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ صادق آباد میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مجمع خلاف قانون اکٹھاکرنے، شاہراہ بلاک کرکے ٹریفک میں خلل ڈالنے، دھمکیاں دینے اور پتھراؤ کرکے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت پولیس مزاحمت و دیگر دفعات شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں