مثانے میں تکلیف ، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن دوبارہ اسپتال داخل

امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع اور پینٹاگون چیف جنرل (ریٹائرڈ) لائیڈ آسٹن کو پھر اسپتال داخل کرا دیا گیا۔

پینٹاگون کے مطابق لائیڈ آسٹن  کو مثانے میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ لائیڈ آسٹن کی جگہ کیتھلین ہکس بطور نائب فرائض انجام دیں گے۔

امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف سے ٹیلیفونک رابطہ

واضح رہے کہ دسمبر میں پینٹاگون کے سربراہ کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں کینسر کے علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

لائئیڈ آسٹن بیماری کے باعث 2 ہفتے تک والٹر ریڈ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر واپس آگئے تھے۔


متعلقہ خبریں