جھنگ، پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد کا دھاوا، بیلٹ باکس اٹھا کر فرار

جھنگ

جھنگ کے صوبائی حلقہ پی پی 127کے پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد دھاوا بول کر بیلٹ باکس اٹھا کر فرار ہوگئے۔

جھنگ میں پولنگ کے دوران مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بولا اور وہاں موجود بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے جبکہ مسلح افراد کی جانب سے پریزائڈنگ آفیسر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ووٹنگ کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشن پر لڑائی جھگڑے کے واقعات، متعدد زخمی

ہنگامے کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور پولیس کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشن پر پہنچ گئی،پریزائڈنگ آفیسر نے بتایا کہ آزاد امیدوار کی پارٹی کے سپورٹر بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے ہیں اور باکس میں 500سے زائد ووٹ کی پرچیاں موجود تھیں۔


متعلقہ خبریں