این اے 248: ٹکر کامقابلہ، کون کس پر بھاری؟


اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم )پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات کی جانب سے انتخابات 2024 میں عوامی ووٹ کے حصول اور دوبارہ منتخب ہونے کیلئے انتخابی مہم پورے جوبن پر ہے۔

تاہم بعض پیچیدگیوں کے باعث تین سابق وزرائے اعظم سمیت کئی بڑی سیاسی شخصیات کا پارلیمانی مستقبل غیر یقینی دکھائی دیتا ہے کیونکہ یہ سب اس سیاسی دنگل کا حصہ نہیں۔

سابق وزرائے اعظم چوہدری شجاعت حسین، عمران خان اور شاہد خاقان عباسی متعدد وجوہات کی بنا پر مقابلے سے باہر ہو گئے ہیں، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اب بھی سنگین عدالتی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ جو عملی سیاسی میدان میں اُن کی موجودگی کے لیے بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہے ہیں۔

حلقے کا جائزہ:

اگر ہم حلقے کا جائزہ لیں تو خالد مقبول صدیقی عام انتخابات میں این اے 248 کراچی سے تحریک انصاف کے ارسلان خالد، پیپلز پارٹی کے محمد حسن خان اور جماعت اسلامی کے محمد بابر خان کے مدمقابل ہیں۔

حلقے کی مختصر تاریخ :

ایم کیو ایم پی کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے 2018 کا الیکشن کراچی سینٹرل( III) کے حلقہ این اے 255 سے لڑا۔

انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما محمود باقی مولوی کے مقابلے میں 59,781 ووٹ حاصل کیے جنہوں نے 50,135 ووٹ حاصل کیے۔ اور یوں خالد مقبول صدیقی 9,646 ووٹوں کے فرق سے فاتح ٹھہرے۔

تجزیہ:

پاکستان قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو بظاہر اپنے مخالفین پی ٹی آئی کے ارسلان خالد جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد حسن خان پر برتری حاصل ہے۔

انتباہ: یہ تجزیہ ہم انوسٹی گیشن ٹیم کی معلومات اور تحقیق پر مبنی ہے،اس تجزیے کوکسی بھی زاویے سے حتمی تصور نہ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں