شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، سرغنہ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان آپریشن

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کئے جانے والے آپریشن کے دوران دہشتگردوں اورفورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، ہلاک دہشتگردوں میں سرغنہ ایوب اللہ عرف منصور بھی شامل ہے ، دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

ڈی جی خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور شہریوں کے اغوا میں ملوث تھے۔ علاقے میں دہشتگردی کے خآتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا تھا۔


متعلقہ خبریں