موٹرویز پر تمام گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ رجسٹریشن لازمی قرار

موٹرویز پر تمام گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ رجسٹریشن لازمی قرار

موٹروے پولیس کی جانب سے موٹرویز پر تمام گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق پیر 5 فروری سے گاڑیوں کے لے ایم ٹی کا استعمال لازمی ہوگا۔ یہ فیصلہ موٹرویز کے داخلی و خارجی راستوں پر صارفین کو سہولت دینے اور ٹریفک کی سہل روانی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

31دسمبر 2023کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کاموٹر ویز پر داخلہ ممنوع قرار

موٹروے پولیس کی طرف سے ٹول پلازوں پر ری چارج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ایم ٹیگ حاصل کرنے کے لیے صارفین اپنی گاڑی کی رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے ساتھ کسٹمر کیئر سینٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق 5 فروری کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کو موٹرویز پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں