نگران حکومت کا ہاؤسنگ سوسائٹیز کو گیس کنکشن دینے کا فیصلہ

ہاؤسنگ سوسائٹیز

اسلام آباد(شہزاد پراچہ)عام انتخابات 2024 ء سے چار روز قبل نگران حکومت کا بڑا اقدام، نگران حکومت نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کو گیس کنکشن دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے گزشتہ چند سالوں سے بند گیس کنکشن گھریلو صارفین کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا، ابتدائی طور پر ملک بھر کی 100 سے زائد ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ایل این جی کنکشن دینے کا مجوزہ پلان بنایا گیا ہے اس پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے۔

عام انتخابات میں کامیاب آزاد امیدوار اکثریت میں زیادہ ہوں تو وزیر اعظم بھی بنا سکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ایک افتتاحی تقریب میں باضابطہ اعلان کرینگے ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونیوالی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان ہاوسنگ سوسائٹیز کو 3600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی دی جائے گی جو کہ فکس ریٹ ہے جبکہ دوسری جانب گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ گیس ریٹ 4000 روپے ایم ایم بی ٹی یو چارج کیا جا رہا ہے۔

سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اختیار درست قرار

واضح رہے کہ گیس کی کمی کے باعث حکومت گھریلو صارفین کو گیس اور ار ایل این جی مکس کر کے دے رہی پے جس سے گیس کے قمیتوں میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور وزارت پٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کو مجوزہ پلان سے آگاہ کردیا گیا ہے


متعلقہ خبریں