مودی سرکار کی اسلام دشمنی ، نئی دہلی کی تاریخی مسجد اخوند جی کو بھی شہید کر دیا

مسجد شہید

انتخابات قریب آتے ہی انتہا پسند مودی سرکار نے مسلمانوں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔

اسلام دشمنی میں اندھی ہو جانے والی انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی نے نئی دہلی کی تاریخی اخوند جی مسجد کو بھی شہید کر دیا۔ ووٹ بینک مضبوط کرنے کے لیے مودی سرکار عام ہندو کو یہ تاثر دینے پر تُلی ہوئی ہے کہ مسلم دشمنی میں وہ کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔

انتہا پسندوں نے نئی دہلی کی اخوندجی مسجد سے ملحق قبروں اور قرآن کے نسخوں کی بھی بے حرمتی کی ہے۔

سیکولر بھارت کے چہرے پر بد نما داغ، شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قبرستان میں اتنی توڑ پھوڑ کی گئی ہے کہ بعض قبریں کھل گئیں اور باقیات تک دکھائی دے رہی ہیں۔

اکھونجی مسجد کے پیش امام نے بتایا کہ بھارتی فوجی بلڈوزر کے ساتھ مسجد کے احاچے میں داخل ہوئی اور کہا یہ جگہ ابھی خالی کر دو۔ انہوں نے کہا کہ یہ جگہ ادارہ ترقیات دہلی کی ہے اور ہمارے پاس دستاویزات ہیں۔ انہدام کی کارروائی سے قبل انخلا کا نوٹس بھی نہیں دیا گیا۔


متعلقہ خبریں