9 مئی واقعات، شیخ رشید کیخلاف واثق قیوم، صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے

شیخ رشید

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف نو مئی مقدمات میں سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم، سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف سماعت ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واثق قیوم، صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔

حکیم رانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی کا ایسا علاج کیا کہ بیمار نظر آتا ہے نہ بیماری، مریم نواز

تینوں رہنماؤں نے عدالت میں 154 کا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے،این اے 53 میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اجمل صابر بھی شیخ رشید کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے، ان کا کہنا تھا کہ 6مئی کو لال حویلی اجلاس میں 9 مئی کی پلاننگ کی گئی۔

واضح رہے کہ اجمل صابر بھی پولیس کی حراست میں ہیں، وعدہ معاف گواہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کی پلاننگ شیخ رشید، راجہ بشارت، راشد شفیق، اعجاز خان جازی، راشد حفیظ اور بانی پی ٹی آئی کی ایماء پر کی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید اور راشد شفیق کو 6 فروری کوطلب کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں