بھارت نے کبوتر کو بےگناہ قرار دے دیا


نئی دہلی: بھارت نے جاسوسی کے الزام میں 8 ماہ قبل پکڑے جانے والے کبوتر کو بےگناہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی پولیس نے 8 ماہ قبل مئی 2023 میں پیر پاؤ جیٹی کے علاقے سے ایک کبوتر پکڑا جس پر چینی جاسوس کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

بھارتی پولیس نے کبوتر سے 8 ماہ کی تحقیقات کے بعد اسے بےگناہ قرار دیتے ہوئے چھوڑ دیا۔

کبوتر کو پکڑنے کے بعد بھارتی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ کبوتر کے پیروں میں ایک کاپر اور دوسرا ایلومینیم کا رنگ ڈالا گیا تھا جبکہ پروں کے نیچے سے چینی رسم الخط کی طرز پر لکھی گئی تحریر برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری جنگ ایران کے ساتھ نہیں ہے، امریکی وزیر دفاع

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی تھیں اور 8 ماہ کی تحقیقات کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا کہ پکڑے جانے والے کبوتر کا چین سے کوئی تعلق نہیں۔ کبوتر اڑان کے مقابلوں میں استعمال ہونے والا پرندہ ہے جو تائیوان میں ہونے والے مقابلوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

بھارت اس سے قبل پاکستان پر بھی متعدد بار کبوتر کے ذریعے جاسوسی کے الزامات عائد کر چکا ہے۔


متعلقہ خبریں