49 سینیٹرز اپنی 6 سال مدت پوری کرنے پر اگلے مہینے ریٹائرڈ ہو جائینگے

SENATE

(فقیر حسین)خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں،اسلام اباد اور سابق فاٹا سے منتخب ہونے والے ایوان بالا (سینیٹ) کے 49 سینیٹرز اپنی چھ سال مدت پوری کرنے پر اگلے مہینے 3 مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

مخلوط حکومت بنی تو پی ٹی آئی یا ن لیگ میں سے کسی کا ساتھ نہیں دوں گا، بلاول بھٹو

ریٹاٸرڈ ہونے والے سینیٹرز میں چٸیرمین سینیٹ صادق سنجرانی، قاٸد ایوان اسحاق ڈار،سینیٹر میاں رضا ربانی اور سینیٹر مشاہد حسین سید سمیت کٸی دیگر سینیٹرز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مارچ 2018 میں منتخب ہونے والے 49 سینیٹرز اپنی مدت پوری کرنے پر سینیٹرز کے عہدوں سے فارغ کٸے جائینگے۔ریٹاٸرڈ ہونے والے سینیٹرز میں پیپلز پارٹی کے 12، مسلم لیگ (ن) کے 11، پی ٹی آٸی کے 8، جے یو آٸی کے 2 ،نیشنل پارٹی کے 2 اور ایم کیو ایم ،پختونخوا ملی عوامی پارٹی، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ فنکشنل کے ایک ایک سینیٹر شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا

3مارچ کوریٹاٸرڈ ہونے والے سینیٹرز میں خیبر پختونخوا کے کوٹے پر منتخب ہونے والے سینیٹرز بہرمند خان تنگی، دلاور خان، فیصل جاوید ،فداخان ،اعظم سواتی،طلحہ محمود خان،مشتاق احمد خان،ڈاکٹر مہر تاج روغانی، روبینہ خالد اور پیر صابر شاہ شامل ہیں۔

پنجاب

مارچ 2018 میں پنجاب کے کوٹے پر منتخب ہونے والے سینیٹرز ڈاکٹر شہزاد وسیم ،ڈاکٹر آصف کرمانی، حافظ عبدالکریم ،کامران ماٸیکل ، اسحاق ڈار، مصدق ملک، نزہت صادق، رانا محمود الحسن، سیمی زیدی اور شاہین خالد بٹ بھی اگلے مہینے سینیٹ سے ریٹاٸرڈ ہو جاٸینگے۔

سندھ

سندھ سے ریٹاٸرڈ ہونے والے سینیٹرز میں انور لال،ڈاکٹر فروغ نسیم،رخسانہ زبیری، امام الدین شوقین، خالدہ سکندر، میاں رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو، قرة العین مری،سید علی شاہ جاموٹ، سید مظفر حسین شاہ اور سید وقار مہدی شامل ہیں۔

بلوچستان

اسی طرح اگلے مہینے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز عابدہ عظیم،احمد خان،مولوی فیض احمد،اکرم خان، صادق سنجرانی، طاہر بزنجو،نصیب اللہ باٸزٸی، ثناء جمالی اور سردار شفیق ترین بھی سینیٹر کے عہدے سے فارغ ہوجائینگے۔

اسلام آباد/سابق فاٹا

اسلام آباد سے مارچ 2018 کو منتخب ہونے والے سینیٹر مشاہد حسین سید اور سینیٹر اسد علی خان جونیجو سمیت سابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز ہلال الرحمان، شمیم آفریدی، مرزاخان آفریدی اور سینیٹر ہدایت اللہ خان بھی 3مارچ2024 کو سینیٹ سے ریٹاٸرڈ ہوجائینگے۔


متعلقہ خبریں