فیصلے 8 فروری کیلئے ہو رہے ہیں ، عمران خان کی سزا سے معیشت پر برے اثرات پڑینگے ، اعتزاز احسن

اعتزاز احسن

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں سزا کے فیصلے پر سینئر سیاستدان اور قانون دان اعتزاز احسن کا ردعمل بھی آ گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ فیصلے 8 فروری کے لیے ہو رہے ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دونوں فیصلوں میں سقم ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ورکرز پر دباؤ رہے۔

اوپن ٹرائل ڈھونگ ہے،اعتزاز احسن نے اڈیالہ جیل کے اندر کی کہانی بتا دی

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سزائیں دیتے وقت ملزم کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا، پراسیکیوشن کے وکلاء کو ملزم کا وکیل مقرر کروایا گیا، ملزم کا 342 کا بیان بغیر لیے سزا ہوئی ،عمران خان اور شاہ محمود کی سزا پر جگ ہنسائی ہو گی ، ان سزاؤں سے ملکی معیشت پر برے اثرات پڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوآج پی ٹی آئی کیساتھ ہو رہا ہے ، کل دوسری جماعتوں کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، الیکشن کمیشن پارٹی کو تحلیل نہیں کر سکتا مگر منتشر کر دی۔


متعلقہ خبریں