کوہاٹ: اے این پی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار عصمت اللہ خان انتقال کرگئے

اے این پی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار عصمت اللہ خان کوہاٹ میں انتقال کرگئے۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 91 کے امیدوار عصمت اللہ خان انتقال کرگئے۔ عصمت اللہ خان عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار تھے۔

اے این پی کے انتخابی امیدوار نیاز ولی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ذرائع کے مطابق عصمت اللہ خان کی وفات حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل اے این پی کے امیدوار نیاز ولی بھی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ نیاز ولی مرحوم نے تحصیل باڑہ کے حلقہ پی کے 70 سے کاغذات جمع کرائے تھے۔


متعلقہ خبریں