جمعیت علمائے پاکستان ( نورانی) کا مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگ ن

جمعیت علمائے پاکستان ( نورانی) نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ پرعائد پابندی ختم،رکنیت بحال

شہباز شریف نے پیر اعجاز ہاشمی سے رابطہ کیا اور انتخابات میں جے یو پی سے حمایت کی اپیل کی جس پر پیر اعجاز ہاشمی نے صدر ن لیگ شہباز شریف کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم کی سمری جاری کر دی ہے۔

راحت فتح علی خان کی ملازم سے بدسلوکی معاملے کا فوری جائزہ لیں گے، برٹش ایشیا ٹرسٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں،مردوں کے 25 ہزار 320 اور خواتین کے 23 ہزار 950 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ملک بھر میں 41 ہزار 405 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

عدلیہ،چیف جسٹس مخالف مہم ،519 سوشل میڈیا صارفین کا ریکارڈ جے آئی ٹی کے حوالے

پنجاب میں 50 ہزار 944 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،مردوں کے 14 ہزار 556، خواتین کے 14 ہزار 36 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،22 ہزار 352 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

سندھ میں مجموعی طور پر 19 ہزار 6 ،مردوں کے 4 ہزار 439،خواتین کے 4 ہزار 308 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،
10 ہزار 259 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

نیب کا گمنام، ناقص اور غیر سنجیدہ درخواستوں پر کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 697 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،مردوں کے 4 ہزار 814،خواتین کے 4 ہزار 289 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،6 ہزار 594 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

بلوچستان میں 5 ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے،مردوں کے 1511، خواتین کے 1317 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،2 ہزار 200 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے حق میں دستبردار

الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں 2 لاکھ 76 ہزار 402 پولنگ بوتھ قائم ہوں گے،مردوں کے ایک لاکھ 47 ہزار 560خواتین کے لیے 1 لاکھ 27 ہزار 842 پولنگ بوتھ ہوں گے۔

آزادکشمیر میں 28جنوری سے بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی

پنجاب میں ایک لاکھ 49 ہزار 434،سندھ میں 65 ہزار 5 ،خیبر پختو نخوا میں 47 ہزار 81،بلوچستان میں 14 ہزار 882 پولنگ بوتھ قائم ہوں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں