راحت فتح علی خان کی ملازم سے بدسلوکی معاملے کا فوری جائزہ لیں گے، برٹش ایشیا ٹرسٹ

راحت فتح علی خان

ملازم سے معافی بھی کسی کام نہ آئی راحت فتح علی خان بڑی مشکل میں پھنس گئے


عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے گھریلو ملازم پر تشدد کی ویڈیو پر برٹش ایشیا ٹرسٹ کا سخت ردعمل سامنے آگیا ہے۔

وفاقی حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

برطانوی اخبار کے مطابق برٹش ایشیا ٹرسٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم راحت فتح علی خان کے ملازم کے ساتھ بدسلوکی کے تمام الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ہم اس سنگین معاملے کا فوری جائزہ لیں گے۔

یاد رہے سال 2007 میں کنگ چارلس سوئم نے برٹش ایشیا ٹرسٹ قائم کیا تھا، یہ ادارہ گھریلو تشدد کے خلاف سرگرم ہے اور میوزک سٹار راحت فتح علی خان اس ادارے کے سفیر ہیں۔

راحت فتح علی خان برٹش ایشیا ٹرسٹ کے سفیر کی حیثیت سے کئی بار شاہ چارلس سے ملاقات بھی کرچکے ہیں، یہ برطانوی ادارہ پاکستان اور بھارت میں ذہنی صحت کے اقدامات چلاتا ہے اور غربت سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔

آزادکشمیر میں 28جنوری سے بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی

قبل ازیں ملازم پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے شاگرد نوید حسنین کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ،راحت فتح علی اپنے شاگرد نوید حسنین کیساتھ کھڑے ہیں ۔

معروف گلوکار کا کہنا تھا کہ یہ نوید حسنین ہیں جن کی ویڈیو وائرل ہوئی ، اصل میں ہوا کیا تھا وہ ان سے انہی کی زبانی سنیئے گا لیکن اس سے قبل میں ان سے معافی مانگتا ہوں ، یہ میرا شاگرد، میرا بچہ ہےاور استاد شاگرد میں یہ سب چلتا رہتا ہے، میں سب کے سامنے نوید سے ان کیمرہ پھر معافی مانگتا ہوں ۔

پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے حق میں دستبردار

اس کے بعد شاگرد نے کہا کہ یہ میرے استاد ، باپ اور میرے مرشد ہیں ۔ جس نے ویڈیو بنا کر شیئر کی ہے اس نے غلط حرکت کی ہے ، یہ میرے باپ میرے پیر ہیں، باپ بیٹے کو مار ہی لیتے ہوتے ہیں ایسی ویسی کوئی بھی بات نہیں ہے۔

میں استاد جی کا وہ جو پانی تھا پیر صاحب کا دم کیا ہوا وہ میں کہیں رکھ کر بھول گیا جس وجہ سے انہوں نے مجھے مارا۔


متعلقہ خبریں