پاک سعودی معاشی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

ریاض: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان سپریم کوآرڈی نیشن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں اطراف سے معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار کیا گیا۔

سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران سعودی سرمایہ کاری پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم سعودی حکومت کی کامیاب اصلاحاتی پالیسی کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ سعودی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران ہوئی پیشرفت پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سول ایوی ایشن نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک شریک تھی۔ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، وفاقی وزیر پاور اویس لغاری، وزیر تجارت جام کمال خان سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

آل تویجری نے کہا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی جانب سے ترجیحی اور جنگی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ سعودی کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں پر مشتمل وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مرتضی وہاب کا کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مزید 60 بسیں چلانے کا اعلان

آل تجویری نے شہباز شریف کو ویژن 2030 کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ ہم چاہتے ہیں معاشی تعلقات سعودی ویژن 2030 کے تناظر میں آگے بڑھیں۔

وزیر اعظم کو سعودی حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے۔

ریاض کے رائل ائیر پورٹ پر ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔ دورہ سعودی عرب کے دوران شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں