پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے حق میں دستبردار

سیف اللہ ابڑو

پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنما بلاول بھٹو کے حق میں دستبردار


پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 194 کے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف ابڑو نے ملاقات کی ہے۔سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ ہم ساتھ مل کر شیر کا راستہ روکیں گے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 61 پر کھڑے ہونے والے امیدوار انور جتوئی پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔

آزادکشمیر میں 28جنوری سے بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی

انور جتوئی پی ایس 61 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جنہوں نے شرجیل میمن کے حق میں دستبردار ہونے اور پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

انور جتوئی نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے شرجیل میمن کی کامیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قومی بچت کی سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کردیا گیا

انور جتوئی کے علاوہ  پی ٹی آئی کے ایک اور امیدوار محرم خان بھی پی پی امیدوار طارق شاہ جاموٹ کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔

سیمنٹ کی برآمدات میں 7 ماہ کے دوران 90 فیصد اضافہ

محرم خان نے کہا کہ ہم پرکسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں اور خوشی سے پیپلز پارٹی امیدوار کے حق میں دستبردار ہورہے ہیں۔سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے محرم خان اور انور جتوئی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

 


متعلقہ خبریں