این اے 128، سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا حکمنامہ جاری

سلمان اکرم راجہ

الیکشن کمیشن نے این اے 128 میں  سلمان اکرم راجہ کی درخواست پرحکمنامہ جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آراو 3 روز کے اندر ، آئندہ سماعت سے قبل اپنی جامع رپورٹ جمع کرائے، کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن اگر ابھی جاری نہیں ہوا تو وہ کیس کے فیصلے تک معطل رکھا جائے۔

نواز شریف سیاست سے کنارہ کشی اختیار نہیں کر رہے، مریم نواز

دوسری جانب قومی اسمبلی کے مزید3 حلقوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،الیکشن کمیشن نے این اے 163 میں کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،این اے 163 بہاولنگر سے مسلم لیگ ضیا کے اعجاز الحق کامیاب ہوئے۔

این اے 49 اٹک سے ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد،این اے 50 اٹک سے ن لیگ کے ملک سہیل خان کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں