سری لنکن کرکٹ بورڈ پرعائد پابندی ختم،رکنیت بحال

سری لنکن کرکٹ بورڈ

سری لنکن کرکٹ بورڈ پرعائد پابندی ختم،رکنیت بحال


سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔

30 اور 31 جنوری کے دوران بالائی علاقوں میں برفباری ، آمدورفت متاثر ہونے کاخدشہ

آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ پرعائد پابندی ختم کرکے رکنیت بحال کردی ہے ، یاد رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے دوران بورڈ کومعطل کر دیا تھا۔

نسیم شاہ کے بھائی کی تباہ کن بائولنگ، ہر طرف چرچے، آئی سی سی بھی معترف

آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ بورڈ کی رکنیت فوری طور پر معطل کی جارہی ہے ، سری لنکا نے ممبر ہونے ناطے اپنے فرائض کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں ، بورڈ آزادانہ کام کرنے اور حکومتی دخل اندازی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم کی سمری جاری کر دی

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سری لنکا کے وزیر کھیل نے ورلڈکپ میں ٹیم کی جانب سے انتہائی ناقص کارکردگی پر پورے کرکٹ بورڈ کو ہی فارغ کر دیا تھا جس کے بعد بورڈ کے صدر نے عدالت سے رجوع کیا ۔

عدالت نے کرکٹ بورڈ کے صدر کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کو 2 ہفتوں کیلئے بحال کر دیا تھا تاہم حکومتی دخل اندازی کے باعث آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے خلاف سخت ترین اقدام اٹھاتے ہوئے رکنیت معطل کی ۔

راحت فتح علی خان کی ملازم سے بدسلوکی معاملے کا فوری جائزہ لیں گے، برٹش ایشیا ٹرسٹ

بعدازاں آئی سی سی نے سری لنکن ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کی فنڈنگ آئی سی سی خود کنٹرول کرے گی۔

آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں سری لنکن سے انڈر 19ورلڈ کپ کی میزبانی بھی لے لی گئی۔انڈر نائنٹین ورلڈ کپ2024 کی میزبانی اب جنوبی افریقا کرے گا۔

 


متعلقہ خبریں