چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نےوزیرستان کےسیشن جج کے اغوا کا نوٹس لے لیا


پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے وزیرستان کے سیشن جج کے اغوا کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس پرمشتمل2رکنی ججزبشمول جسٹس اعجازانور اورجسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سیشن جج کے اغوا پرمتعلقہ حکام چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری پشاورہائیکورٹ طلب کیا اور مغوی سیشن جج کی بازیابی کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کاحکم دیا۔

پی ٹی آئی کے لوگ حکومت کیساتھ رابطےمیں ہیں، فیصل واوڈا کا دعوی
آئی جی پولیس اخترحیات خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری عابد مجید نے عدالت میں پیش ہو کر سیشن جج کے حوالے سے فوری پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے عدالت کو بتایا کہ سیشن جج کی بازیابی کیلئےتمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، واقعے کے بعد متعلقہ آرپی او،کمشنر،سیکیورٹی اداروں سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ جبکہ سیشن جج کی بازیابی کیلئےفوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے اور تمام امور کو میں خود مانیٹر کررہا ہوں۔

پاک فوج ہماری بھی ہے، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے مشروط طور پر تیار ہیں، شبلی فراز

سینئر ججز نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ججز کو سیکیورٹی فراہم کرناصوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔


متعلقہ خبریں