آزادکشمیر میں 28جنوری سے بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی

بارش

آزاد کشمیر میں 28جنوری سے بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

سیمنٹ کی برآمدات میں 7 ماہ کے دوران 90 فیصد اضافہ

اتوار 28جنوری2024 سے ممکنہ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 02 فروری2024 تک جاری رہے گا۔ ریاست بھر کی طرح ضلع نیلم میں بھی بارش اور بر فباری کا امکان ہے۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی /ڈپٹی کمشنر راجہ عارف محمود نے کہا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیش نظرشہری اور سیاح احتیاطی تدابیراختیار کریں۔ غیر ضروری اور رات کے سفر سے اجتناب کریں۔

قومی بچت کی سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کردیا گیا

ایسی جگہیں جہاں پر گلیشیرز کا خطرہ ہے جیسا کہ سرگن، لوات بالا، جاگراں ، نگدر کارکہ اور یونین کونسل گریس کے مکینوں سے گزارش ہے کہ وہ رات کے اوقات کار میں احتیاط سے رہیں۔

ایمرجنسی رسپانس کے لئے محکمہ جات کو ہائی الرٹ رکھا ہوا ہے۔ محکمہ شاہرات ممکنہ لینڈ سلائڈنگ کے دوران شاہراہ نیلم کو مکمل بحال رکھنے کیلئے الرٹ ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں مرکزی کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔

ایزی پیسہ نے پہلی بار آڈیو نکاح نامہ کا فیچر متعارف کرادیا

دوسری جانب اسلام آباد، راولپنڈی، گجرات سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو علی الصبح بادل پرس پڑے۔ موسم سرما کی پہلی بارش سے خشک سردی اور دھند میں کمی ہو گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت میں اسکردہ منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ، استور، کالام، گلگت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ، چترال، دیر، مالم جبہ، راولاکوٹ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

پنجاب ،میٹرک سالانہ امتحانات کی حتمی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب نچلی سطح پر رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 19 سے کم ہو کر 18 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

بہاولپور ضلع کے 15 حلقوں پر صرف ایک خاتون امیدوار انتخابی میدان میں اتریں گی

اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار صفر رہی جبکہ گھاس کے پولن کی مقدار 03 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 15 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں