پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی انتخابی منشور جاری کر دیا

Bilawal-Bhutto

پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات 2024 کیلئے عوامی معاشی معاہدہ کے نام سے انتخابی منشور جاری کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور  میں کہا گیا ہے کہ ہر ضلع میں گرین انرجی کے نام پر پارک بنے گا ، اجرت پر کام کرنے والوں کی آمدنی کو دگنا کیا جائے گا۔ منشور میں موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچا کیلئے اقدامات بھی رکھے گئے ہیں جبکہ ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا پیر سے 8300 پر مفت ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے الیکشن 2024 سے متعلق اپنی ویب سائٹ بھی لانچ کی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ ووٹ تیر میں پی پی پی کا عوامی معاشی معاہدہ بھی موجود ہے۔

اس حوالے سے چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام اور تفصیلات جاری کیں اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے پاس غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے لڑنے کا پلان ہے۔


متعلقہ خبریں