آسٹریلوی کرکٹر کیمرون گرین اور کوچ اینڈریو مکڈونلڈ بھی کورونا کا شکار ، سکواڈ سے علیحدہ کر دیا گیا


آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جمعرات کو شروع ہونے برسبین ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو کورونا نے گھیر لیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کیمرون گرین اور کوچ اینڈریو مکڈونلڈ کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد دونوں کو اسکواڈ سے علیحدہ کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کوویڈ مثبت ہونے کے باوجود طے شدہ پروٹوکول کے تحت کیمرون گرین میچ کھیل سکتے ہیں، لیکن میچ میں شرکت اس بات سے مشروط ہے کہ وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق گزشتہ دنوں کوویڈ کا شکار ہونے والے ٹریوس ہیڈ کلیئر ہو گئے، ان کا آج ہونے والا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں