فلسطین کی پہلی فتح، فٹبال ایشین کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا


دوحہ: فلسطین نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر پہلی بار فٹبال ایشین کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

قطر میں جاری ایشین کپ کے میچ میں فلسطین نے ہانگ کانگ کو صفر کے مقابلے تین گول سے شکست دے دی اور تاریخ میں پہلی بار ایشین کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

فلسطین اپنے گروپ سی میں دوسری پوزیشن سے محروم رہا لیکن تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی 4 بہترین ٹیموں میں سے ایک کے طور پر آگے آیا ہے۔

متحدہ عرب امارات گروپ فاتح ایران سے 2-1 سے ہارنے کے باوجود دوسرے نمبر پر ہے۔ جہاں ایک طرف تو اسرائیل کی غزہ پر جارحیت مسلسل جاری ہے وہیں یہ فتح فلسطینیوں کے لیے واحد خوشی کی خبر ہے۔

اس تاریخی فتح کے بعد فلسطینی ٹیم کے کپتان مصعب البطات نے کہا کہ “فلسطین اور فلسطین کی قومی ٹیم کی حمایت کے لیے آنے والے مداحوں کا شکریہ۔ ہمارے دل سے آپ کا شکریہ۔”

یہ بھی پڑھیں: پوری دنیا کی کرکٹ میں ایسا نہیں ہوتا جو پاکستان میں ہوتا ہے، جاوید میانداد

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کی پوری کوشش کریں گے۔

فلسطینی کھلاڑی اور عملے کے ارکان غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں اور ٹورنامنٹ سے قبل ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ وطن میں اس سب سے گزرنے والوں کے لیے کچھ راحت کا سبب بنیں گے۔

میچ سے پہلے خاموشی اختیار کرنے کا لمحہ “فلسطین آزاد کرو” کے نعروں سے گونج اٹھا تھا۔

دوسری جانب فٹبال ایشین کپ میں شام نے بھی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی۔


متعلقہ خبریں