ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد شہید


ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت تین افراد شہید ہو گئے۔

ڈی ایس پی حافظ عدنان نے بتایا کہ  گزشتہ رات دہشتگردوں نے ابا شہید چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس پر کوئیک رسپانس فورس نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

کوہاٹ: دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

ڈی ایس پی کے مطابق جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہو گئے تاہم  فائرنگ کے تبادلے میں کوئیک رسپانس فورس کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔اس کے علاوہ گولیوں کی زد میں آ کر کھیتوں میں کام کرنیوالے 2 مزدور بھی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔


متعلقہ خبریں