خیرپور کے قریب مال گاڑی پر پتھراؤ

مال گاڑی

سکھر،خیرپور کے قریب مال گاڑی میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے پریشر کاک توڑ کر مال گاڑی روکی، اس موقع پر ڈاکوؤں نے مال گاڑی میں نصب لوہے کے آلات لوٹ لیے۔

ٹرین ڈرائیور جائزہ لینے گیا تو ڈاکوؤں نے پتھراؤ کرکے بھگا دیا، متاثرہ گاڑی تاحال وہاں موجود ہے جس کی اطلاع ریلوے کنٹرول کو دے دی گئی ہے۔

قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بال بال بچ گئی

یہ واقعہ ٹنڈو مستی ریلوے ٹریک پر پیش آیا،ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کی حد رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے،رفتار کم ہونے کی وجہ سے ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی وجہ سے مال گاڑیاں روک دی گئی ہیں، کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کو گمبٹ میں روک دیا گیا۔

ایس پی ریلویز ملک عتیق نے کہا ہے کہ ٹنڈو مستی کے قریب مال گاڑی سے لوٹ مار کے واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرین پر پتھراؤ کی تحقیقات کررہے ہیں، ڈیڈ اسپیڈ زون میں پولیس تعینات کی گئی ہے، ایس پی ریلویز کے مطابق سیکیورٹی کی فراہمی کے بعد گاڑیوں کو روانہ کردیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں