فروری اور مارچ میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

Rain

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، آج بھی جڑواں شہروں میں صبح کے اوقات میں شدیددھند چھائی رہی۔

پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علا قوں میں دھندچھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقراررہنے کی پیشگوئی ہے۔

مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم سرد رہے گا، بہا ولپور،ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان، جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو میں بھی دھند کا راج رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم کا کہنا تھا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں بارشیں شروع ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے فروری اور مارچ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں