میرے رشتہ دار مجھے شعیب ملک کی بیوی سمجھتے ہیں، عائشہ عمر

میرے رشتہ دار مجھے شعیب ملک کی بیوی سمجھتے ہیں، عائشہ عمر

پاکستانی اداکارہ عائشہ عُمر کے مطابق انکے رشتہ دار آج بھی سمجھتے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر جہاں شعیب ملک کی دوسری شادی کا چرچا ہے وہیں عائشہ عمر کا ایک پُرانا کلپ بھی خوب وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو کلپ میں پاکستانی اداکارہ کو شعیب ملک کے ساتھ کیے گئے فوٹو شوٹ سے متعلق بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شعیب ملک کی ثنا جاوید سےشادی کے بعد اب اذہان کس کے پاس رہے گا؟ پتہ چل گیا

عائشہ عمر کہتی ہیں کہ ‘میری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو لوگ مجھ سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلانا شروع کردیتے ہیں۔ لوگوں نے تو شعیب ملک کے ساتھ میری شادی بھی کروادی تھی۔’

پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ ‘میرے خاندان والے اور دور کے رشتہ دار آج بھی یہی سمجھتے ہیں کہ میں نے شعیب ملک سے شادی کرلی ہے اور میں اُن کی بیوی ہوں۔’

خیال رہے کہ 2021 میں شعیب ملک اور عائشہ عمر کا رومانوی فوٹوشوٹ وائرل ہوا تھا جس کے بعد اداکارہ کو اس وضاحت کی ضرورت پیش آئی تھی۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی، سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کا نیک خواہشات کا اظہار

یہ بھی ذہن میں رہے کہ شعیب ملک نے اتوار کو پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی خبر لوگوں کو سنائی تھی۔


متعلقہ خبریں