خیبر پختونخوا، پہلی بار 47 سے زائد خواتین جنرل نشستوں پر انتخابی میدان میں اتر گئیں

پولنگ اسٹیشن

پشاور(مناہل ارشد) پانچ فیصد خواتین کو جنرل نشست پر پارٹی ٹکٹ دینا لازمی قرار دینے کے بعد خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی اورصوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں 47سے زائد خواتین امیدوار انتخابی میدان میں اُتر گئیں۔

خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر صوبیہ شاہد این اے 29 اور این اے 31 پشاور، این اے 24 ضلع خیبر سے فرح خان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گی۔

حلقہ این اے85 کا الیکشن ملتوی کردیا گیا

پیپلز پارٹی کی جانب سے مہر سلطانہ این اے 38 کرک ، این اے 39 بنوں سے فرزانہ شیریں امیدوار ہیں، عوامی نیشنل پارٹی نے این اے ون چترال سے خدیجہ بی بی کو ٹکٹ جاری کیا ہے،پی ٹی آئی پارلیمینٹرین کی ڈاکٹرآسیہ اسد این اے 35 کوہاٹ ، این اے 31 پشاور سے شازیہ بی بی امیدوار ہیں۔

جبکہ این اے 18 سے ڈاکٹر فائزہ رشید ،این اے 19 صوابی سے ستارہ امتیازقومی وطن پارٹی کی امیدوار ہوں گی، این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار آزادامیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن سے صوبیہ خان پی کے 76 ،پی کے 46 ہری پور پر شائستہ خان اور پی کے 94 اورکزئی سے بصیرت خان ، پی کے 108 ٹانک پرجانزیبہ اعظم امیدوار ہیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے پی کے 25 بونیر سے سویرا پرکاش، پی کے 39 مانسہرہ سے ساجدہ تبسم،پی کے 46 ہری پور سے شہناز،پی کے 46 ہری پور سے شہناز شمشیر،پی کے 48 ہری پور سے شائستہ رضا،پی کے 56 مردان سے انیلہ شہزاد انتخابی میدان میں ہیں۔

پی کے 83 سے عوامی نیشنل پارٹی کی ثمر ہارون بلور ،جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے پی کے 36 مانسہرہ سے صائمہ بی بی، پی کے 42 ایبٹ آباد سے بصیرت ارباب، پی کے 44 سے عائشہ حمید، پی کے 48 رقیہ بی بی امیدوار ہیں۔

الیکشن کمیشن نےسیکیورٹی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

جماعت اسلامی کی جانب سے پی کے 86 نوشہرہ فراہیم ، پی کے 90 کوہاٹ نازیہ بی بی ،پی کے 91 کوہاٹ سے صوفیہ بانو اور پی کے 92 کوہاٹ سے شنیلہ امیدوار ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے پی کے 40 مانسہرہ پر شاہین ضمیر، پی کے 42 ایبٹ آباد سے شہناز راجہ، پی کے 46 ہری پور سے فرازیہ شاہین، پی کے 47 ارم فاطمہ الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی جانب سے پی کے 76 نوشہرہ سے سومی فلک ، پی کے 65 سے روبینہ نیاز، پی کے12 سے زیارت بی بی ، پی کے 30 نادیہ شیر خان ، پی کے 11 اپر دیر سے تاج بیگم ، پی کے 69خیبر سے سکینہ،پی کے 100 بنون سے انیتا محسود الیکشن کے میدان میں اتری ہیں۔

چیف الیکشن کمشنرکا جعلی واٹس ایپ اکائونٹ ملتان میں بنائے جانے کا انکشاف

قومی وطن پارٹی سے پی کے 47 ہری پورپر رخسانہ رشید ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی پی کے 75 سے سمرین رشید، پی کے 79 سےتحریک جوانان پاکستان کی رحمہ سحرامیدوارہیں ۔

دوسری جانب پی کے 73سے بشرہ ،پی کے 79 سے شاکرہ گل ،پی کے 81 سے نازیہ علی ،پی کے 82 سے افشاں آفریدی اور پی کے 83 سے شمائلہ تبسم آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں