وسطی چین کے صوبے ہنان میں ایک اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ہنان کے علاقے یشاپو کے اسکول میں جمعے کی شب آگ بھڑک اٹھی جس میں 13 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا ہے۔
عراق ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی ، 14 افراد جاں بحق ، 18 زخمی
چینی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ آتشزدگی کے بعد اسکول سے منسلک ایک شخص کو حراست میں لیکر واقعے سے متعلق تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چینی حکام نے تاحال یہ وضاحت نہیں کی کہ ہلاک ہونے والوں میں بچوں کی تعداد کتنی ہے۔
